قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، سردار نزاکت علی

پیر 27 فروری 2017 11:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) قومی سائیکلنگ ٹیم کے کوچ سردار نزاکت علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ کا عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور امید ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چیمپئین شپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم چھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں محمد ارسلان انجم، تنزیل خان، حبیب اللہ، محمد فرمان، برہان اشرف اور عبدالباسط شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 3 مارچ تک جاری رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں سردار نزاکت علی نے کہا کہ پاکستان میں انڈور ٹریک موجود نہیں ہیں، حکومت کو چاہئے کہ کم از کم اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں انڈور ٹریک بنائے جس میں کھلاڑی بارش کے باعث بھی تربیت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سکول اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں