اسلامک گیمز کی تیاری، قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

پیر 27 فروری 2017 11:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلامک گیمز کی تیاری کے سلسلہ میںقومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پرسوں ( بدھ) پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خواجہ حسن ودود نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔اس میں ملک بھر سی20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں دس مرد اور دس خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض شاہد بلوچ انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں