پاکستانی امن پسند ، مہمان نوازی اورمحبت کرنے والے لوگ ہیں،اسور تھاپا

منگل 28 فروری 2017 11:09

پاکستانی امن پسند ، مہمان نوازی اورمحبت کرنے والے لوگ ہیں،اسور تھاپا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) نیپال کی بیس بال ٹیم کے کپتان اسور تھاپا نے کہا ہے کہ پاکستانی امن پسند ، مہمان نواز اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ بے پناہ محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔ گزشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے اسور تھاپا نے کہا کہ 13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ شرکت کے لئے جب ہم نیپال سے پاکستان رووانہ ہورہے تھے اس وقت ہمارے دلوں میں مختلف خیالات آرہے تھے اور بڑا خوف تھا کہ جس طرح پاکستانی عوام کے بارے میں باتیں کی جا رہی ہیں لیکن یہاں آکر سب کچھ مختلف پایا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی امن پسند ، مہمان نواز اور غیر ملکی کھلاڑیوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اور جو پیار ہمیں یہاں ملا کسی اور جگہ نہیں مل۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہوتی بلکہ یہ ملکوں کے درمیان آپس میں رابطوں کا وسیلہ بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اسور تھاپا نے کہا کہ اسلام آباد بڑا خو بصورت شہر ہے اور وہ اس سے قبل تین بار لاہور میں بھی بیس بال ٹیم کے ساتھ آچکے ہیں ،جو محبت اور پیار پاکستان آکر ملتا ہے وہ اور کہیں نہیں ملتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ غیر ملکی ٹیم کو بلایا کر عزت بخشتے ہیں۔میزبانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھانے بڑے مزے دار ہیں اور رہائش تحسلی بخش ہے، یہ چیزیں مہمان نوازی اور پیار محبت دور کے رشتوں کوبھی نزدیک لے آتی ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیپال کی ٹیم نے دو ہفتے تک تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کی تھی اور کارکردگی سے مطمن ہوں کیونکہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے جبکہ فائنل میچ بدھ کو (آج) پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے بیس بال گرائونڈمیں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں