آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ،ْمحکمہ موسمیات

ہفتہ 27 مئی 2017 14:23

آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ،ْمحکمہ موسمیات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ،ْ اب محکمہ موسمیات نے مزید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 یا 3 روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرم اور خشک رہے گااور جو علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ان میں لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، سبی اور ڈی آئی خان شامل ہیں۔

تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا عندیہ دیامحکمہ موسمیات نے شہر قائد کے حوالے سے کہا کہ اس وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 اور درجہ حرارت 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور یہ درجہ 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے ،ْشہر میں سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی کے شہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے ساحل سمندر کا رخ کرلیا تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر مرجانے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرانتظامیہ کی جانب سے سختی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں