ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 3 اپریل 2018 19:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سیدوشریف32، کالام16، دیر11، کاکول، مالم جبہ06، بالاکوٹ، دروش04، رسالپور03، میرکھانی، چترال02، مری27، راولپنڈی (شمس آباد08، چکلالہ03)، اسلام آباد07، گڑھی دوپٹہ16، مظفرآباد14، راولاکوٹ01، بگروٹ04 اور استور میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 45، پڈعیدن 42، سکھر، روہڑی، چھور 41 ، حیدرآباد، جیکب آباد، میر پورخا ص اور دادو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں