راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

جمعہ 20 جولائی 2018 21:21

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، کوئٹہ، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش چراٹ71، پشاور (ائیرپورٹ32،سٹی08)، کوہاٹ30، سیدو شریف21، مالم جبہ، رسالپور17، دیر13، بالاکوٹ03، کاکول02، اوکاڑہ63، لاہور (ائیرپورٹ61، سٹی10)، شورکوٹ34، سرگودہا32، اسلام آباد(بوکڑہ13، گولڑہ01)، جھنگ11، جہلم07، چکوال04، ملتان، ساہیوال01، زیارت20، خضدار10، بارکھان04 اور راولاکوٹ 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین46، دادو، سکھر44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں