راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان‘ محکمہ موسمیات

پیر 20 اگست 2018 19:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں موسم گرم اور خشک رہا تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب گوجرانوالہ 33 ، راولپنڈی(شمس آباد 17 )، لاہور میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، 46 ، دالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں