ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم کل گرم اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر خشک اورگرم رہے گاتاہم گوجرانوالہ، لاہورڈویژنوں اورکشمیرمیں اکثر مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، پشاور، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، ساہیوال ڈویژنوں، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

آج ملک کے بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈلاہوراورپشاور پچیس کراچی چھبیس کوئٹہ سترہ گلگت سولہ مری انیس اورمظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں