آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان‘ محکمہ موسمیات

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی،ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ منگلا میں 31 ملی میٹر، سیالکوٹ 21، گجرات 18، منڈی بہاوٰالدین13، جہلم02، گوجرانولہ، جوہر آباد اور بھکر ایک، پارہ چنار 25، پشاور 16، رسالپور15، لوئیر دیر 08،کالام 05، پٹن04، دیر 02، بنوں،ایبٹ آباد، مالم جبہ اورکوٹلی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ملک کے گرم ترین مقامات کے ریکارڈ کئیگئے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لسبیلہ اور تربت میں درجہ حرارت 43، شہید بینظر آباد، مٹھی اور چھور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں