ڈی جی وزارت موسمیاتی تبدیلی غلام رسول نے ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی

بدھ 26 ستمبر 2018 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے محکمہ پی ایم ڈی کے ڈی جی غلام رسول نے 59 برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کے محکمہ موسمیات پی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل نے 59برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی درخواست وزارت موسمیاتی تبدیلی کو دے دی جبکہ وہ سروس رول کے مطابق 60سال کی عمر تک اپنی خدمت سرانجام دے سکتے ہیں اس حوالے سے جب آن لائن نے پی ایم ڈی کے ڈی جی غلام رسول سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سروس رول کے مطابق وہ 60سال کی عمر تک سرکاری ملازمت کرسکتے ہیں اب جبکہ ان کی عمر 59برس ہوچکی ہے اور وہ ایک سال مزید خدمات سرانجام دسے تکے ہیں لیکن رولز یہ بھی ہے کہ ساٹھ سال سے پہلے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں اس لئے ایک سال قبل ریٹائرمنٹ کی درخواست وزارت کو دی ہے غلام رسول کا کہنا تھا کہ اگر ان کی درخواست منظور نہ ہوئی تو وہ اپنی خدمات جاری رکھیں گے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد متعلقہ محکمہ سے ہی ان کے جونیئر کو ترقی دے کر ڈی جی پی ایم ڈی لگایا جائے گا متعلقہ پوسٹ پر محکمہ کے اندر سے ہی ٹیکنیکل شخص کو لگایا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں