ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم خشک رہے گا ،

مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ژوب، کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 26 ستمبر 2018 20:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) جمعرات کو موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، ژوب، کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ16، پاراچنار03، لوئردیر02، بگروٹ اور ، استور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان، دادو 41، تربت، سبی اور شہید بینظرآباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں