ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم سرد اور خشک رہنے، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

بدھ 14 نومبر 2018 22:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) جمعرات کو موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑ نے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پشاور، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان ڈویژن، لسبیلا اور گلگت بلتستان میں بوندا باندی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: مالم جبہ 22 ، پٹن16، دیر(زیریں16، بالائی01)، بالاکوٹ08 ، پاراچنار، سیدوشریف، کاکول 04، کالام ، کوہاٹ01، پنجاب: مری15،سیالکوٹ 08 ، راولپنڈی (چکلالہ02، شمس آباد01)، اسلام آباد02 ، گوجرانوالہ، کامرہ، منڈی بہائوالدین 01 ، کشمیر: راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 09، مظفر آباد07، کوٹلی01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ میں 4 انچ برف باری ہوئی۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں