ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 16 نومبر 2018 22:08

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) ہفتہ کو موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی06، استور منفی04، کالام منفی03، گوپس منفی02، ہنزہ اور بگروٹ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں