وسطی اور جنوبی پنجاب میںد ھند کے باعث ملتان تا خانیوال موٹروے ٹریفک کے لئے بند

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:34

وسطی اور جنوبی پنجاب میںد ھند کے باعث ملتان تا خانیوال موٹروے ٹریفک کے لئے بند
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وسطی اور جنوبی پنجاب میںد ھند کے باعث ملتان تا خانیوال موٹروے بند ٹریفک کے لئے کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق ہفتہ کے روز الصبح دھند نے وسطی اور جنوبی پنجاب میں ڈیرے ڈال لئے جس کی وجہ سے موٹروے پولیس نے ملتان تا خانیوال موٹروے ٹریفک کے لئے بند کردی ہے اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹ کا استعمال کریں اور غیر ضرروی سفر سے اجتناب کریں۔ ترجمان موٹروے کے مطابق کسی بھی قسم مدد کے لئے مسافر ہلپ لائن نمبر130پر رابطہ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں