ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہا

ہفتہ 16 فروری 2019 14:18

ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

کم سے کم درجہ حرارت بگروٹ، قلات اور زیارت میں منفی 6، کالام میں منفی 5، مالم جبہ میں منفی 5، گوپس میں منفی 3، کوئٹہ، اسکردو، میرکھانی، ہنزہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 07، کراچی میں 13، لاہور میں08، مظفر آباد میں04، فیصل آباد میں07، ملتان میں08، حیدر آباد میں میں13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں