محکمہ موسمیات کی آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی اور چناب کے 10 نالوں میں بڑے سیلابی ریلے کی پیشنگوئی

ہائی الرٹ آئندہ دو روز کے دوران درمیانے درجے کی طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر جاری کیا گیا

ہفتہ 17 اگست 2019 23:02

محکمہ موسمیات کی آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی اور چناب کے 10 نالوں میں بڑے سیلابی ریلے کی پیشنگوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) محکمہ موسمیات کے سیلاب کی پیشنگوئی کرنے والے شعبہ (ایف ایف ڈی) نے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران دریائے راوی اور چناب کے 10 نالوں میں بڑے سیلابی ریلے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ ہائی الرٹ آئندہ دو روز کے دوران درمیانے درجے کی طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف ایف ڈی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے راوی اور چناب کے دس نالوں کے نشیبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلابی ریلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایف ایف ڈی نے کہا کہ دریائے راوی کے بڑے پیمانے پر یہ سیلابی ریلے حصری، بین، بسنتر، اوجھ، جھاڑی، کھٹر اور ڈگ نالوں جبکہ دریائے چناب کے پالکو، ایک، بھمبر نالوں کے نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ ایف ایف ڈی نے تمام متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ پیشگی اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں