ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل )موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 24 اگست 2019 18:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) محکمہ موسمیات نے (کل) اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ(رات) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ اور مکران ڈویژن میں ایک دو مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش لاہور63، مری 03 اور گوجرانوالہ02،لسبیلہ 04 اور کاکول میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارتسبی 43، نورپورتھل 42، بھکر، نوکنڈی،سکھر،جوہر آباد، دادو اور دالبندین میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں