پشاور سے رشکئی تک شدید دھند، حد نگاہ صفر

ہفتہ 7 دسمبر 2019 11:55

پشاور سے رشکئی تک شدید دھند، حد نگاہ صفر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میںہونے سے پشاور تا رشکئی موٹر وے سیکشن (ایم 1) پر حد نگا ہ صفر ہونے کے باعث ٹریفک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان موٹر وے پولیس نے مسافروں اور ڈرائیوروںکو آگاہ کیا ہے کہ انتہائی احتیاط کرتے ہوئے فوگ لائٹ آن کر کے سفر کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسافروں کو ہدایت کی کہ قومی شاہراہوں پر پھیلی دھند کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے، تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے سفر کریں۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ شہری معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130سے رابطہ کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں