ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سر د اور خشک رہنے کی پیش گوئی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 11:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں سر د اور خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کے باعث روز مرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان، کشمیر کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا ، پنجاب کے علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔ بلوچستان کے اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور رات میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری تک رہے گاجبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں