ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم سرد اور خشک رہے گا

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات نے ( کل )اتوارکو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہنے تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیاہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شما لی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 20،استور، کالام منفی 15،گوپس منفی 14،قلات ،بگروٹ منفی 12،کوئٹہ منفی 09،پا را چنار منفی 08،گلگت ،دیر منفی 06،ما لم جبہ ،دالبند ین ،چترال منفی 05، ڑوب اور دروش منفی 04،ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں