آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:57

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : ا?ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر ا?لود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ا?ج اتوار کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر ا?لود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کیبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ہفتہ کوریکارڈ کییگئیکم سیکم درجہ حرارت: لہہ منفی05،قلات منفی 01، کالام اورسکردو میں01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں