رواں سال کا آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا، محکمہ موسمیات

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کا آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 34 منٹ پر اور اس کا اختتام رات 11 بج کر 53 منٹ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 دسمبر کو ہونے والا سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔اعلان کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی امریکا کے بیشتر ممالک میں نظر آئے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن بحیرہ اوقیانوس، بحیرہ ہند اور قطب جنوبی کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں