اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

جمعہ 17 ستمبر 2021 19:26

اسلام آباد۔17ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم جنوب مشرقی سندھ ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم سیالکوٹ (سٹی )میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ   درجہ حرارت دادو،سبی اور روہڑی میں 43ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں