اسلام آباد، بالائی ،وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوںکے ساتھ بارش کا امکان

بالائی اضلاع میں بعض پہاڑی مقامات پربرفباری متوقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بالائی اضلاع میں بعض پہاڑی مقامات پربرفباری متوقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آج اتوار کواسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،بالائی اضلاع میں بعض پہاڑی مقامات پربرفباری متوقع ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر: اننت ناگ 55 ، سرینگر 39 ، راولاکوٹ 27 ، جموں ، کوٹلی 13 ، مظفر آباد (سٹی 07 اور ائرپورٹ 06) ، گڑھی دوپٹہ 05 ، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 39 ، ائرپورٹ 33) ،نارووال34، مری 20 ، اسلام آباد (سید پور 16 ، زیروپوائنٹ 14 ، گولڑہ ، بوکرا اور ائرپورٹ 08) ، راولپنڈی (چکلالہ 13 اور شمس آباد 12) ، گجرات 11 ، منڈی بہاالدین 08 ، جہلم 04 ، منگلا ، اٹک 01 ، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 08 ، چترال ، کاکول 07 ، سیدو شریف 06 ، پشاور05 ، پٹن 02 ، کالام ، دروش 01 ، گلگت بلتستان: بابوسر 10 ، اسکردو 06 ، چلاس 05 ، استور 03 ، گوپس اور گلگت میں 02ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی02،بابوسرمنفی 01اورلہہ میں 02 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں