ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اتوار 28 نومبر 2021 00:12

ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) محکمہ موسمیات نے (آج) اتوار سے ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز شمالی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / دھند چھائی رہے گی۔

گذشتہ روزموسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں زیارت، لہہ منفی 05، قلات منفی 04 ،استور،گوپس منفی 03،اسکردو، گلگت، بابوسرمنفی 02 اور کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں