ملک بھر میں آئندہ اتوار سے سرد ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی

پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ، دھند میں اضافے کی وجہ سے فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

منگل 30 نومبر 2021 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں آئندہ اتوار سے سرد ہوائیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ، دھند میں اضافے کی وجہ سے فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 6 جب کہ زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

> محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد کی ہوا میں نمی 52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب کراچی میں بھی سائبیرن ہوائیں ا?گئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم فی الحال پاکستان پر اثرانداز نہیں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ مغربی ہواوں کا ایک سلسلہ آنے ولا ہے 29نومبر سے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کرے گا۔ جس کے نتیجے میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے اچھے امکانات ہے اس دوران اس سلسلے کا جھکاو ملک کے جنوبی علاقوں کے طرف ہو جائے گا تو 2دسمبر کی رات سے یہ سلسلہ بلوچستان میں مغرب سے داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کوئٹہ پشین چمن قلعہ عبداللہ مستونگ چمن نوشکی تربت سوراب قلات اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش متوقع ہے۔

اس کے ساتھ ہی سرد ہوائیں مغرب سے انٹری مارے گی جس سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں 8ڈگری تک کمی متوقع ہے۔اس دروان بارش کی مقدار 4سے 6ملی میٹر ہوگی اس سلسلے کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں بلخصوص کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں