ملک کے بالائی علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کو بارش اور برفباری کا امکان

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی نیلم،باغ، راولاکوٹ،نتھیاگلی،گلیات، ناران اور کاغان میں برفباری ہو سکتی ہے،وادی ہنزہ،گلگت،اسکردو،استور،چترال اور دیر میں بھی اتوار کو برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہوائوں کے ساتھ بارش ہو گی، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اورہلکی بارش و بو ندا باندی کا امکان ہے۔بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت ، پشین اور ڑوب میں بارش کے ساتھ تیز ہواوں کا بھی امکان ہے۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، وزیرستان ، کوہاٹ ،اٹک ، چکوال، جہلم ، منڈی بہاوالدین،حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ ،نارووال ، لاہور اور راولپنڈی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ میں کمی آئے گی ، پیر سے دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،بارش کے بعد رات کے وقت سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا، کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 9 ڈکری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لہہ ، گلگت،زیارت منفی 05، گوپس ،استور منفی 04، ہنزہ منفی 03، کالام ، سری نگر، اننت ناگ ، قلات منفی 02، گڑھی دوپٹہ ،دیر،پلوامہ ، راولاکوٹ اور بارہ مولہ میں درجہ حرارت منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں