اسلام آباد میں تیز آندھی کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

جمعہ 27 مئی 2022 22:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی سمیت ٹیکسلا، شانگلہ اور ہری پور کے مختلف علاقوں میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش برسی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز بھی ملک کے بعض علاقوں جن میں خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر شامل ہیں میں تیزہواو?ں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں