آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد،سرگودہا،لاہور، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ، محکمہ موسمیات

بدھ 6 جولائی 2022 23:47

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد،سرگودہا،لاہور، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ  ہے ، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد،سرگودہا،لاہور، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جبکہ اس دوران راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر، خضدار،قلات، لسبیلہ، نصیر آباد،گوادر ،پنجگور،تربت،آواران، بارکھان،بولان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کو بلوچستان،سندھ، کشمیر، اسلام آباد، بالائی اوروسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔اس دوران اسلام آباد، کشمیر،بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،سندھ اورجنوبی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد،کشمیر، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں گوجرانوالہ 161، اسلام آباد (سید پور 58، گولڑہ 06، زیرو پوائنٹ 02)، بہاولپور (ایئرپورٹ 38، سٹی 07)، رحیم یار خان 32، جوہرآباد 26، سیالکوٹ (سٹی 27، ایئرپورٹ 12)، اوکاڑہ 22، گجرات، مری 20، نورپورتھل 14، لاہور (شاہی قلعہ 13، فرخ آباد 09، چوک ناخدا 07، لکشمی چوک 06، سمن آباد 05، نشتر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، تاج پورہ، سٹی 04، اپر مال، مغلپورہ، جوہر ٹاون، آفس 03، جوہر ٹاؤن ، ائیرپورٹ 01)، ساہیوال 08، خانیوال، حافظ آباد، خانپور 06، ملتان (سٹی 05، ایئرپورٹ 03)، منڈی بہاؤالدین 03، فیصل آباد، سرگودہا 02، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر 01، سندھ میں چھور 66، روہڑی 60، سکھر جیکب آباد 38، کراچی (سرجانی 25، جامعۃ الرشید، ناظم آباد 17، مسرور بیس، 16، سعدی ٹاؤن، اورنگی، یونیورسٹی روڈ 13، گڈاپ ٹاؤن 11، ائیرپورٹ 09، جناح ٹرمینل 08، کیماڑی 05، گلشن حدید 04، فیصل بیس 04، قائد آباد 03، ڈی ایچ اے 02)، پڈعیدن 22، خیرپور، حیدرآباد، دادو 21، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص 16، سکرنڈ 15، ٹھٹھہ 10، بدین 08، مٹھی، ٹنڈو جام 04، موہنجوداڑو 03، لاڑکانہ02، بلوچستان میں پنجگور 22، تربت 16، بارکھان 12، اورماڑہ 07، قلات، پسنی، لسبیلہ 04، کوئٹہ (شیخ ماندہ 03، سمنگلی 01)، ژوب 03، خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ 16، مالم جبہ 12، سیدو شریف 10، پاراچنار 06، دیر (بالائی 05، زیریں 02)، بنوں 02،کشمیر: کوٹلی 15، گڑھی دوپٹہ 09، راولاکوٹ 04 ،گلگت بلتستان میں بونجی 02، استور اور سکردو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت بہاولنگر 43،سبی اور نوکنڈی میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں