اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںآئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہی ..

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہی گا

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ پاراچنارمنفی8، استور منفی 7، قلات، گوپس، چترال منفی6، کالام، دروش، مالم جبہ منفی4، بگروٹ، دیر منفی3 اور ژوب منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(خبر جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہی گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کالام میں ایک ملی میٹر بارش اور استور میں2انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں