گنے کے نرخوں کے بعد اب آباد گاروں کوباردانے کیلئے پریشان کیا جا رہا ہے ،ڈاکٹر جی اے انصاری

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) پانچ سالوں میں حکومت نے عوام کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیا ہے دہان ،گنے کے نرخوں کے بعد اب آباد گاروں کوباردانے کے لئے پریشان کیا جا رہا ہے واٹر کمیشن کی رپورٹ کے بعد کمیشن خوروں کا ٹھکانہ جیل ہو گاجے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے رہنمائوں کا خطاب تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں ہوا جس میں اراکین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ گزرشتہ پانچ سالوںمیں سندھ حکومت نے عوام سے جو زیادتیاں کی ہیں اس سے عوام کو چھٹی کا دودھ یاد آگیا ہے الیکشن نزدیک آتے ہی سندھ حکومت کو لوڈشیڈنگ کا خیال آیا ہے رہنمائوں نے سندھ حکومت کا وفاق کے سامنے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے متعلق رونے کو مگرمچھ کے آنسو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانچ سالوں میں عوام بدترین لوڈشیڈنگ پر روتی رہی پر سندھ حکومت کو کوئی احسان نہ ہوا اب الیکشن نزدیک آتے ہی انہیں عوام کا درد یاد آگیا ہے پر اب عوام انہیں پہچان چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے گنے اور دہان کے نرخوں پر آبادگاروں کے ساتھ زیادتی کی آبادگاروں کوباردانے کے لئے خوار کیا جا رہا ہے باردانے کے متعلق قائم کئے گئے سینٹرس پرصرف من پسندسیاسی افراد کو باردانہ دیا جا رہا ہے انہوںنے کہا کہ سندھ میں پانی کا شدید بحران ہے لوگوں کو پینے کا پانی بھی نہیں دیا جا رہا ہے جیکب آباد میں اربوں کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا ہے واٹر کمیشن کی ٹیم کے جیکب آباد کے دورے کی رپورٹ میںجیکب آباد کے فراہمی آب کے انتظامات و کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیاگیا ہے جس کے بعد کمیشن خوروں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور جلد وہ جیل میں ہونگے نادرا کی جانب سے غیر مقامی افراد کو شناختی کارڈ کے اجراکے متعلق رہنمائوں نے کہا کہ چئیر مین نادرا سندھ دشمنی پر اتر آئے ہیںوفاقی وزارت داخلا کی اس پر خاموشی سوالیہ ہے غیر مقامی افراد کو شناختی کارڈ کا اجراء بند کیا جائے ورنہ احتجاج کیا جائے گاچیف جسٹس اسکا نوٹیس لیںجج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیکر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیںانہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میںجے یو آئی ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے سندھ دوست قوتوں کے ساتھ اتحاد کرکے سندھ کے مفادات پر سودیبازی کرنے والوں کو شکست دے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں