محکمہ زراعت کی ٹیم کا کھاد مارکیٹ میں مختلف دوکانوں پرچھاپہ، تین دوکانوں سے کھادکے سیمپل لیے

ہفتہ 8 ستمبر 2018 22:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2018ء)محکمہ زراعت کی ٹیم کا کھاد مارکیٹ میں مختلف دوکانوں پرچھاپہ تین دوکانوں سے کھادکے سیمپل لیے تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت لاڑکانہ کے ڈائریکٹر انور علی بھٹونے گزشتہ روزجیکب آبادکے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرشید چانڈیو کے ہمراہ اچانک جیکب آبادکی کھاد مارکیٹ میں مختلف دوکانوں پر چھاپہ ماراتو کھلبلی مچ گئی ٹیم نے کھاد کے بیوپاری منوج کمار،گھنشام داس کی دوکان سے کھاد اور زرعی ادویات کے نمونے لیے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پرمحکمہ زراعت جیکب آبادکے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرشید چانڈیونے بتایاکہ صوبائی وزیر کی تشکیل کردہ ٹیمیں مختلف علاقوں میں زرعی ادویات ،کھاد اوربیج کے معیار کوچیک کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہیں انہوںنے بتایاکہ تین دوکانوں سے زرعی ادویات کے نمونے لیے ہیں جو حیدرآباد لیبارٹری بھیجے جائیں گے 15سی20روزمیں اس کی رپورٹ آجائے گی اگر زرعی ادویات غیر معیاری ہوئی تو دوکاندار کے خلاف کیس داخل کیاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں