جیکب آباد میں نجی اسکولز مالکان کی جانب سے اسکول کھولنے کے لیے احتجاج مظاہرہ کیا گیا

جمعہ 29 مئی 2020 17:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) جیکب آباد میں نجی اسکولز مالکان کی جانب سے اسکول کھولنے کے لیے احتجاج مظاہرہ کیا گیا، آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن (آپساج) کی جانب سے تمام نجی تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے پرائیویٹ اسکول ایسوسیئشن کے صدر سکندر علی مہر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں جیکب آباد کے درجنوں نجی اسکولوں کے مالکان و پرنسپالز نے شرکت کی اور تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کی اجازت دینے کے لیے نعریبازی بھی گی گئی۔ اس موقع پر رہنما ئوں کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ہر طبقہ متاثر ہوا ہے وہیں تعلیمی ادارے بھی سخت متاثر ہوئے ہیں جہاں بازاریں، ہوٹل، شاپنگ مالز و دیگر کاروباری مراکز کو ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اس طرح ہمیں بھی ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کی اجازت دی جائے کیوں کہ اس عمل سے نہ صرف تعلیم تباہ ہو رہی ہے بلکہ نجی ادارے سخت مالی بحران کا سامنا کر رہے ہیں اگر جلد اسکول نہ کھلے تو نجی تعلیمی ادارے تباہ ہو جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کو حکومت عمارتوں کے کرایوں اور اسٹاف کے تنخواہوں کے لیے بلاسود قرضے ادا کرے تاکہ ہم اس مالی بحران سے نکل سکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زاہد علی منگریو، زاھد علی وگن، میر دوست عمرانی، نصیب اہنگ ہانبھی، جان پرویز و دیگر نے بھی شرکت کی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں