وزیر اعظم کا جیکب آباد میں جلسہ گاہ پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے پر جوش نعروں سے والہانہ استقبال

نوازشریف نے کارکنوں سے حال احوال پوچھا،وزیر اعظم، سعد رفیق اور آصف کرمانی کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش

جمعہ 14 اپریل 2017 17:23

وزیر اعظم کا جیکب آباد میں جلسہ گاہ پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے پر جوش نعروں سے والہانہ استقبال
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) وزیر اعظم نواز شریف کا جیکب آباد میں جلسہ گاہ پہنچنے پر کارکنوں نے پر جوش نعروں سے والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘ معاون خصوصی آصف کرمانی اور سینیٹر راحیلہ مگسی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھیں۔ وزیر اعظم نے کارکنوں سے ہاتھ ملایا اور ان کا حال احوال پوچھا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔ جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف جیکب آباد میں جلسہ گاہ پہنچے تو خواجہ سعد رفیق ‘ معاون خصوصی آصف کرمانی اور سینیٹر راحیلہ مگسی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کارکنوں سے ہاتھ ملایا اور حال احوال پوچھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو سندھی ٹوپی پہنائی گئی اور روایتی سندھی اجرک پیش کی گئی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور آصف کرمانی کو بھی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں