پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نےعوام کی امیدوں پرپانی پھیردیا،محمدنوازشریف

اب نعروں پرنہیں کچھ کرنےسےووٹ ملیں گے،جیکب آبادوالو!میں آپ کیساتھ ہوں،کراچی میں امن ہم نےقائم کیا،کاش کراچی کوبہتربھی بنایاہوتا،وزیراعظم نےجیکب آبادکیلئے100کروڑکےترقیاتی پیکج،ووکیشنل انسٹیٹیوٹ برائےخواتین،ہیلتھ کارڈدینےکااعلان بھی کیا،وزیراعظم نوازشریف کاعوامی جلسےسےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 اپریل 2017 17:54

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نےعوام کی امیدوں پرپانی پھیردیا،محمدنوازشریف
جیکب آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اپریل2017ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے پیپلزپارٹی کوکڑی تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے عوام کی امیدوں پرپانی پھیردیا،اب صرف نعروں پرنہیں بلکہ کچھ کرنے سے ووٹ ملیں گے،جیکب آبادوالو!میں آپ کے ساتھ ہوں،بڑے افسوس کی بات ہے جیکب آبادآج بھی وہیں کھڑاہے،کراچی میں جگہ جگہ کچرااور گندپڑاہواہے،امن ہم نے قائم کیا،وزیراعظم نے جیکب آبادکیلئے 100کروڑ روپے ترقیاتی پیکج،خواتین کیلئے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بنانے،ہیلتھ کارڈدینے کااعلان بھی کیا۔

انہوں نے آج جیکب آبادمیں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی اور بہنیں ایک بجے کے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔آج سب سے زیادہ گرمی جیکب آبادمیں ہے۔مجھے کہا کہ آپ واسکٹ نہ پہنے لیکن میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں اگرمیری بہنیں بھائی ایک بجے آسکتے ہیں تومجھے کیافرق پڑتاہے۔

(جاری ہے)

میں کس منہ سے آپ لوگوں کاشکریہ اداکروں؟کہ آپ اتنی گرمی آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جذبہ دیکھ کرلگتاہے کہ یہاں کی حکومت نے آپ لوگوں کومایوس کیاہے۔لیکن جیکب آبادوالو!میں آپ کے ساتھ ہوں۔میں یقین دلاتاہوں کہ حالات بدلیں گے۔میراسوال سندھ حکومت سے ہے کہ ان بہنوں بھائیوں کاکچھ توخیال کیاہوتا۔سڑکیں،سکول ،ہسپتال دیتے،ترقی کاپہیہ چلتا۔یہاں پانی نہیں، ہیپاٹائٹس سی کی شرح سب سے زیادہ جیکب آبادمیں ہے۔

دنیا21ویں صدی میں داخل ہوگئی لیکن جیکب آبادنہیں بدلا۔بڑے افسوس کی بات ہے جیکب آبادآج بھی وہیں کھڑاہے۔انہوں نے کہا کہ اب صرف نعروں پرووٹ نہیں ملے گابلکہ کچھ کرنے سے ووٹ ملے گا۔نعروں پرووٹ دینابھی نہیں چاہیے۔اسلام آباد،پنجاب،بلوچستان میں جوترقی ہورہی ہے یہ سندھ اور کے پی میں بھی ہونی چاہیے۔کراچی میں جگہ جگہ کچرااور گندپڑاہواہے۔

1991ء میں آئے توسندھ میں امن قائم کیا،لوگوں راتوں کوسڑکوں پرنکل سکتے تھے۔جبکہ ہمارے آنے سے پہلے ڈاکوراج تھا۔اب حکومت میں آئے توسب سے پہلے کراچی کوٹھیک کیا۔جبکہ کراچی بدامنی اور دہشتگردی کاشکارتھا۔انہوں نے کہا کہ اگرمقامی رکاوٹیں حائل نہ ہوتیں توایک سال میں کراچی میں امن قائم کردیتے۔ جیکب آبادکیلئے 100کروڑ روپے ترقیاتی پیکج،خواتین کیلئے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ بنانے،ہیلتھ کارڈدینے کااعلان کردیا۔

رقم جیکب آبادکے عوام کی فلاح وبہبودپرخرچ کی جائیگی۔انہوں نے ہیلتھ کارڈاسکیم کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادجاتے ہی ہیلتھ کارڈکے اجراء کیلئے ٹیم روانہ کروں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کی امیدوں پرپانی پھیردیا۔لیکن میں خالی ہاتھ نہیں جیبیں بھرکرآیاہوں۔نوازشریف نے کہا کہ سندھ کے اندرکوئلے سے بجلی کے کارخانے لگارہے ہیں۔وقت آنے والاہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ جلدختم ہوجائیگی۔جیکب آبادکے تمام دیہاتوں کوبجلی فراہم کرنے اور جیکب آبادکیلئے گیس کی نئی لائنیں بچھانے کااعلان کرتاہوں۔جیکب آبادکیلئے جتنے ٹرانسفارمرزچاہیے وہ دوں گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں