سندھ حکومت نے عوام کو مایوس کیا، اب صرف نعروں پر نہیں ،ْکچھ کر نے سے ووٹ ملے گا ،ْوزیراعظم نواز شریف

91سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج تھا ہم نے آکرحالات بہتر کئے ،ْ اب آئے ہیں تو بد امنی کے شکار کراچی کو ٹھیک کیا ،ْمقامی رکاوٹیں نہ ہوتیں تو کراچی سال پہلے ٹھیک ہو چکا ہوتا ،ْ اسلام آباد ،ْ پنجاب اور بلوچستان کی طرح سندھ اور کے پی کے میں بھی ترقیاتی کام ہو نے چاہئیں ،ْ عوام کا درد رکھنے والی حکومت کو حکومت کہاجاتا ہے ،ْشرکاء کے جذبے سے محسوس ہوتاہے کہ صوبائی حکومت نے مایوس کیا ہے ،ْانشاء اللہ اب حالات بدلیں گے ،ْنواز شریف کا جیکب آباد میں جلسے سے خطاب جیکب آباد کیلئے سو کرو ڑروپے کے ترقیاتی پیکج ،ْ پاسکو سینٹر ،ْ خواتین ووکیشنل سینٹر ،ْ دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی ،ْ100 ٹرانسفارمر ز ،ْ گیس کی نئی لائنز اور علاقہ کیلئے ہیلتھ کارڈز جاری کر نے کااعلان

جمعہ 14 اپریل 2017 19:05

سندھ حکومت نے عوام کو مایوس کیا، اب صرف نعروں پر نہیں ،ْکچھ کر نے سے ووٹ ملے گا ،ْوزیراعظم نواز شریف
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 1991سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج تھا ہم نے آکرحالات بہتر کئے ،ْ اب آئے ہیں تو بد امنی کے شکار کراچی کو ٹھیک کیا ،ْمقامی رکاوٹیں نہ ہوتیں تو کراچی سال پہلے ٹھیک ہو چکا ہوتا ،ْ اب صرف نعروں پر ووٹ نہیں ملے گا کچھ کر نے سے ووٹ ملے گا ،ْ اسلام آباد ،ْ پنجاب اور بلوچستان کی طرح سندھ اور کے پی کے میں بھی ترقیاتی کام ہو نے چاہئیں ،ْ عوام کا درد رکھنے والی حکومت کو حکومت کہاجاتا ہے ،ْشرکاء کے جذبے سے محسوس ہوتاہے کہ صوبائی حکومت نے مایوس کیا ہے ،ْانشاء اللہ اب حالات بدلیں گے ۔

جمعہ کو یہاںجلسہ عام سے خطاب کے دور ان وزیر اعظم نواز شریف نے جیکب آباد کیلئے سو کرو ڑروپے کے ترقیاتی پیکج ،ْ پاسکو سینٹر ،ْ خواتین ووکیشنل سینٹر ،ْ دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی ،ْ100 ٹرانسفارمر ز ،ْگیس کی نئی لائنز اور علاقہ کیلئے ہیلتھ کارڈز جاری کر نے کااعلان کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ ایک بجے سے یہاں بیٹھے ہیںاور میرا انتظار کررہے ہیں جس پر میں آپ کا شکر گزار ہوں انہوںنے کہاکہ سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑرہی ہے ،ْاتنی گرمی نہ اسلام آباد نہ لاہور نہ کوئٹہ نہ پشاور اور نہ ہی کراچی میں پڑ رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آپ میرا انتظار کررہے تھے میں کس منہ سے آپ کا شکریہ ادا کروں ۔انہوںنے کہاکہ بڑی تعداد میں میری بہنیں جلسے میں آئی ہیں اتنی بڑی تعداد میں اپنی بہنوں کو کبھی کسی جلسے میں نہیں دیکھا میں اپنی بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ شرکاء صرف میری شکل دیکھنے کیلئے نہیں آئے کچھ آس اور امید لیکر آئے ہیں ،ْ شرکاء کے جذبے سے مجھے محسوس ہوتاہے کہ یہاں کی حکومت نے آپ کومایوس کیا ہے ،ْاگر مایوس نہ کیا ہوتا تو دن کے ایک بجے شدید گرمی میں اتنی بڑی تعداد میں میرے بھائی ،ْ بزرگ اور بہنیں نہ بیٹھی ہوتیں ،ْ آپ مایوس نہ ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے حالات بدلیں گے ۔

نواز شریف نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ حالات بدلیں گے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ میراسندھ حکومت سے سوال کیا کہ ان بہن بھائیوں کا کچھ تو خیال کیا ہوتا ،ْ آپ نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ،ْ یہاں سڑکیں ہوتیں ،ْ سکول بنتے ،ْ ہسپتال بنتے جیکب آباد میں تو پینے کاصاف پانی بھی نہیں ہے انہوںنے کہاکہ مجھے بتایاگیا ہے کہ جیکب آباد میں ہیپاٹائٹس بی سب سے زیادہ ہے انہوںنے کہاکہ دنیا اکیسویں صدی میں اتنا آگے نکل گئی ہے اور جیکب وہی پرانا جیکب آباد ہے ،ْکچھ نہیں بدلا ،ْ مجھے بہت دکھ ہوتا ہے ۔

نواز شریف نے کہاکہ میں نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا ہے کہ میں ان لوگوں کیلئے کیا کرسکتا ہوں ،ْیہاں پر توبہت بے روز گاری ہے ،ْ غربت ہے ،ْ حکومتیں صرف حکومت کر نے کیلئے نہیں ہوتیں ،ْ عوام کا درد رکھنے والی حکومت کو حکومت کہاجاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ وقت بدلے گا اب صرف نعروں پر ووٹ نہیں ملے گا ،ْ نعروں پر ووٹ ملنا بھی نہیں چاہیے کچھ کر نے سے ووٹ ملے گا ۔

انہوںنے کہاکہ جو کام اسلام آباد ،ْ پنجاب اور بلوچستان میں ہورہاہے وہ سندھ میں بھی ہونا چاہیے ،ْ کے پی کے میں بھی ہونا چاہیے ،ْ وہ یہاں پرنظر نہیں آتا ہے انہوںنے کہاکہ آج کراچی جائیں تو آپ کو ہر طرف کچرا اور دھول مٹی نظر آتی ہے ،ْ ہر جگہ گندپڑا ہے اور شہر گندا ہوگیا ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ سب سے پہلے ہم نے کراچی میں امن قائم کیا ،ْ1991میں جب ہم آئے تو سند ھ کے دیہاتوں میں امن قائم کیا ،ْلوگ رات کے دوبجے بھی بلا خوف سفر کر تے تھے ،ْکسی کو کوئی خوف نہیں تھا ،ْ ہمارے آنے سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج تھا ،ْاب پھرہم آئے ہیں تو سب سے پہلے کراچی کو ٹھیک کیا ہے ،ْ کراچی بد امنی کا شکار تھا ،ْ ہم نے کراچی کو ٹھیک کیا ہے یہ ہمارا فرض ہے اگر وہاں پر مقامی رکاوٹیں نہ ہوتیں تو کراچی سال پہلے ٹھیک ہو چکا ہوتا ،ْوقت اس لئے زیادہ لگا کہ وہاں مقامی رکاوٹیں آئیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے تہیہ کیا تھا کہ جب تک کراچی کے امن کو بحال نہیں کرینگے ،ْکام کرتے رہیں گے ،ْالحمد اللہ کراچی پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے ،ْکاش وہاں ترقی کے حوالے سے بھی کام بہتر ہوتا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج آپ سے ہمارا آمنا سامنا ہوا ہے یہ خوشی کی بات ہے ،ْ آپ بھی امید کی نظریں لگائے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ،ْمیں بھی محبت سے آپ کو دیکھ رہا ہوں ،ْمیرا دل چاہتا ہے آپ کیلئے کچھ کروں ،ْ نوجوانوں اور بہنوں کیلئے کچھ کروں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں چاہتا ہوں یہاں کے حالات بدلیں ،ْ خوشحالی آئے ،ْ بچے پڑھیں ،ْ چھوٹے چھوٹے بچوں کو پڑھانے کیلئے گھر میں پیسے نہیں ہیں ،ْ بعض اوقات دو وقت کا کھانا بھی مشکل سے ملتا ہے ،ْیہ سب چیزیں بدلنی چاہئیں اور انشاء اللہ جلدی بدلنی چاہئیں اس میں دیر نہیں لگنی چاہیے انہوںنے کہاکہ یہاں پر ٹوٹی ہوئی سڑکیں ہیں ،ْ سیلاب سے تباہی ہوئی ہے اور کوئی کام نہیں کیا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ جیکب آباد کیلئے سو کروڑ روپے کااعلان کررہا ہوں ،ْسو کروڑ روپے آپ کی خدمت میں پیش کر نے آیا ہوں تاکہ آپ کو پینے کا صاف پانی ملے ،ْ آپ کی سڑکیں ٹھیک ہو جائیں ،ْ آپ کے حالات اور شہر بہتر ہو جائے اور آپ بھی یہاں پر سکون کا سانس لے سکیں امجھے امید ہے انشاء اللہ اس پیسے کو بہت اچھے طریقے سے خرچ کیا جائیگا اوررقم یہاں کے ڈسٹرکٹ چیئر مین کی نگرانی میںدی جائی گی اور ان کی نگرانی پر ایک دو لوگ مقرر ہونگے اور یہ پیسے آپ کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونگے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے جلسے میں موجود خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میری بہنیں آپ کیا چاہتی ہیں ،ْ میں اپنی بہنوں کیلئے ایک جدید ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا اعلان کررہا ہوں میں یہاں خالی ہاتھ نہیں آیا ،ْماشاء اللہ جیبیں بھر کے لایا ہوں اگر مجھے کوئی پوچھے کہ پاکستان میں اور بھی علاقے ہیں آپ جیکب آباد کیلئے اتنی بڑی امداد کا اعلان کیوں کررہے ہیں ،ْتو میرا جواب یہ ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ اس کے حق دار جیکب آباد کے لوگ ہیں اگر کسی دوسرے شہر یا ضلع کو سوکروڑ روپے دیا جاناچاہیے تو جیکب آباد کو دو سو کروڑ روپے دیا جانا چاہیے ،ْاسلام آباد کو اگر دو سو کرو روپے دیا جاناچاہیے تو جیکب آباد کو چار سو کرورڑ روپے دیا جاناچاہیے یہ آپ کا حق ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اگر اس طرح کے شہر ہوں اور پھر بھی ہم کہیں پاکستانی ہیں تو یہ بات بنتی نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جیکب آباد کے لوگ بھی اتنے ہی خوشحال ہونے چاہئیں جتنے اسلام آباد ،ْ لاہور ،ْ کوئٹہ اور پشاور کے لوگ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں پہلے بھی جیکب آباد آچکا ہوں اور دوبارہ آئونگا انہوںنے کہاکہ ہم آپ کی خدمت کر نے آئے ہیں ،ْ یہاں کی حکومت اور ہماری حکومت کی خدمت کا فرق آپ کو پتہ چل جائیگا انہوںنے کہاکہ ہم سندھ میں موٹر وے بنا رہے ہیں ،ْکوئلے سے بجلی بنانے کے کارخانے لگا رہے ہیں انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ جلد لوڈشیڈنگ کی لعنت ہمیشہ کیلئے ملک سے ختم ہو جائیگی انہوںنے کہاکہ مجھے کہا گیا کہ جیکب آباد کیلئے سو ٹرانسفارمر چاہئیں آج اس کا اعلان کررہا ہوں ،ْآپ سمجھیں کہ آپ کو مل گئے ہیں اسلام آباد جاکر باقاعدہ لکھ کر دے دونگا ۔

انہوںنے کہاکہ میں یہاں پاسکو سینٹر کے قیام کا اعلان کرتا ہوں اور آپ کے دیہاتوں میں بجلی فراہم کی جائیگی ،ْجیکب آباد کیلئے گیس کی نئی لائنوں کااعلان کررہا ہوں انہوںنے کہاکہ بے روز گاری کی وجہ سے لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اگر کوئی گھر میں بیمار ہو جائے یا کینسر ،ْ ہسپپاٹائٹس ،ْ دل یا گردوں کی بیماری جیسی کوئی بڑی بیماری لاحق ہو جائے تو لاج کیلئے پیسے نہیں ہوتے ہیں ،ْ اگر بیٹا بیمار ہوتا ہے تو والدین دکھ سے پریشان رہتے ہیں ،ْبعض اوقات گھر بار اور جائیداد بیچنا پڑتی ہے ،ْ لاکھوں رو پے ادھار لینا پڑتے ہیں ،ْ انسان بڑی مشکل میں گرفتار ہو جاتا ہے ،ْغریب لوگوں کیلئے ہم نے پروگرام بنا رکھا ہے جیکب آباد میں انشاء اللہ ہیلتھ کارڈ جاری کرینگے کسی بھی ہسپتال میں جائیں آپ کا علاج مفت ہوگا اگلے چند روز میں ٹیم روانہ کرونگا وہ فوری طورپر سروے کریگی اور ہیلتھ کارڈ آپ کو پیش کیا جائیگا جو میں کہتا ہوں اس پر عمل کر کے دکھائونگا وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے یہاں بتایاگیاہے کہ ایک تین سال کا بچہ ہے اسے بلڈ کینسر ہے جس کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں ہیں اس بچے کا فوری طورپر میں علاج کرائونگا اللہ تعالیٰ ان کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ الٰٓہی بخش سومرو کی 92سال عمر ہے وہ ہمارے مخلص ساتھی ہیں جن کو میں سلام پیش کرتا ہوں ان کا پرجوش طریقے سے استقبال کریں یہ ہمارے نیک دل ساتھی ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ اسلم ابڑو اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر حالات بہتر کرینگے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں