جیکب آباد، جلسہ گاہ میں صحافیوں کے لیے پریس گیلری کا کوئی انتظام کیاگیا اورنہ بیٹھنے کی جگہ تھی

جمعہ 14 اپریل 2017 23:01

جیکب آباد، جلسہ گاہ میں صحافیوں کے لیے پریس گیلری کا کوئی انتظام کیاگیا اورنہ بیٹھنے کی جگہ تھی
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے جلسے کے موقع پر جلسہ گاہ میں صحافیوں کے لیے پریس گیلری کا کوئی انتظام نہیں کیاگیا اورنہ ہی کوئی بیٹھنے کی جگہ تھی جس کی وجہ سے صحافیوںکو رپورٹنگ کرنے میں سخت دشواری کاسامنا کرنا پڑاسخت گرمی میں صحافی تپتی دھوپ میں کھڑے ہوکر رپورٹنگ کرنے پر مجبورہوئے جلسہ گاہ میں پریس گیلری قائم نہ کرنے اورصحافیوں کے بیٹھنے کا انتظام نہ کرنے پر صحافیوں نے عبدالرحمن آفریدی ،زاہد حسین رند،سید وسیم عباس،عبدالغنی کھوسو اوردیگر کی قیادت میں احتجاج کیا اور ناقص انتظامات پر مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں