جیکب آباد،سعد رفیق کی تقریر پر عوام کا زبردست جوش وخروش

جمعہ 14 اپریل 2017 23:01

جیکب آباد،سعد رفیق کی تقریر پر عوام کا زبردست جوش وخروش
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2017ء) جیکب آبادمیں وزیراعظم کے جلسے کے دوران جب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق تقریر کے لیے آئے اور جب انہوں نے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایاتو جلسہ گاہ میں موجود عوام نے جوش میں آکر نعریبازی کی جلسے کے دوران عوام نے خواجہ سعد رفیق کی جارحانہ تقریر کو سراہاتے ہوئے کہاکہ خواجہ سعد رفیق نے پیپلزپارٹی اور سندھ کو تباہ کرنے والوں کے خلاف جس اندازمیں تقریر کی ہے انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور ہم سندھ کے حوالے سے ان کے درد کو محسوس کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کاعہد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں