وزیراعظم نے بلڈ کینسر میں مبتلا پرویز احمد کا علاج اپنی طرف سے کرانے کا اعلان کیا

جمعہ 14 اپریل 2017 23:04

وزیراعظم نے بلڈ کینسر میں مبتلا پرویز احمد کا علاج اپنی طرف سے کرانے کا اعلان کیا
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے جیکب آبادسے تعلق رکھنے والے تیس سالہ پرویز احمد جوکہ بلڈ کینسر کے عارضے مبتلا ہیں کا علاج اپنی طرف سے کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ غریب لوگ بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے علاج نہیں کراسکتے اور اپنی زندگی سے مایوس ہوچکے ہوتے ہیں حکومتیں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ ہرغریب آدمی اپنا بہتر علاج کراسکے بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا پرویزاحمد کا علاج میں اپنے طرف سے کرائوں گااور وہ انشاء اللہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں