وزیراعظم کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی جیکب آبادکے لیے ایک ارب روپے دینے کا اعلان کردیا

منگل 9 مئی 2017 16:20

وزیراعظم کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی جیکب آبادکے لیے ایک ارب روپے دینے کا اعلان کردیا
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2017ء) وزیراعظم کے جیکب آباد دورے کے دوران جیکب آبادکے لیے ایک ارب روپے کا اعلان خوش آئند نکلا وزیراعظم کے اعلان کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی جیکب آبادکے لیے ایک ارب روپے دینے کا اعلان کیا یہ دوارب عوام کے فلاح وبہبوداورترقیاتی کاموں کے لیے استعمال ہوں گے یا سابقہ فنڈزکی طرح منتخب نمائندوں کی جیب خرچی ہوگی تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف جیکب آباد دورے کے دوران منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جیکب آباد کے ترقیاتی کاموں کے لیے ایک ارب روپے دینے کا اعلان کیا اسی اعلان کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی جیکب آباد کے منتخب نمائندوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں جیکب آبادکے ترقیاتی کاموں کے لیے ایک ارب روپے کا اعلان کیا یہ اعلان جیکب آباد کی عوام کے خوش قسمتی ہے کہ وزیراعظم نے جیکب آباد آکر ایک ارب روپے دینے کا اعلان کیااگر وہ جیکب آباد نہ آتے تو ایک ارب روپے کااعلان نہ ہوتا ان کے اعلان سے سندھ میں 10سال سے برسراقتدار رہنے والی پیپلزپارٹی کو مجبوراًاعلان کرنا پڑا جس پارٹی کو 10سالوں میں جیکب آباد کی عوام پر رحم نہ آیا وہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد جیکب آبادکی عوام کی حالت زار پر رحم کھاکر ایک ارب روپے دینے کااعلان کیا دونوں پارٹیوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک ،ایک ارب روپے کا اعلان توکردیا لیکن دیکھنایہ ہے کہ یہ دوارب روپے کیسے خرچ ہوںگے اس سلسلے میں تجزیہ کرنے والوں نے بتایاکہ اعلان کردہ دوارب عوامی فلاح یا ترقیاتی کاموں پر خرچ نہیں ہوں گے بلکہ یہ اپنی اپنی پارٹیوں کے ان امیدواروں کا الیکشن کا خرچہ ہے جوامیدوار مستقبل 2018کے عام انتخابات میں حصہ لیں گے بتانے والوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کو جیکب آباد تویاد آگیاہے لیکن انہوں نے کرپشن کے زدمیں آئے ہوئے جیکب آباد کے سالانہ ترقیاتی منصوبوںکی مد میں گذشتہ دوسالوں میں 3ارب 56کروڑ 19لاکھ 80ہزار روپے کہاں خرچ ہوئے وہ خرچ پوچھنے بھی گوارا نہیں کیا اگردیکھاجائے تو ساڑھے تین ارب سے جیکب آبادکو ماڈل جیکب آباد بنایاجاسکتاتھا لیکن ماڈل تو اپنی جگہ جیکب آبادکی پرانی حیثیت بھی کہیں کھوگئی ہے کہیں بھی تین کروڑکا بھی کام نظر نہیں آرہا اب دوارب کہاں جائیں گے یہ تو مستقبل کے دو،تین ماہ میں پتہ چل جائے گا کہ کام ہواہے یا ماضی کی طرح ترقیاتی کاموں کی تجوری میں فائلوں کی طرح کاغذی کاروائی ہوگی جیکب آباد وہ واحد ضلع ہے جو پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے پیپلزپارٹی کا گڑھ ہونے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا بھی گڑھ ہے پیپلزپارٹی کا منتخب وزیراعظم کبھی بھی جیکب آباد کو دورہ نہیں کرسکے یہ کریڈٹ بھی مسلم لیگ ن کے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کو جاتاہے جنہوںنے پیپلزپارٹی کے گڑھ میں آکر ان کی عوام کے لیے ایک ارب روپے کا اعلان کیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں