جیکب آباد: بم دھماکوں کی متعددوارداتوں میں ملوث 3دہشت گرد گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 مئی 2017 10:58

جیکب آباد: بم دھماکوں کی متعددوارداتوں میں ملوث 3دہشت گرد گرفتار
جیکب آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10مئی۔2017ء)جیکب آباد میں پولیس اورحساس اداروں کی کارروائی کے دوران بم دھماکوں کی متعددوارداتوں میں ملوث 3دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد سے جیکب آباد آنے والے لنک روڈ پر تاجا شاخ کے مقام پر چھاپا مار کارروائی کی گئی ، جس کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 کلو بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2 فروری 2015 کو نور واہ پل کے نزدیک ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے میں ملوث تھے،جبکہ 28 جون کو جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ جیل کے نزدیک ہونے والا بم دھماکا بھی انہوں نے ہی کیا تھا۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے3کلوبارودی موادبرآمد ہوا ہے۔اس کے علاوہ وہاڑی،وزیرآباد اور بھکر سے 24 افراد گرفتارکیے گئے ہیں۔


جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں