سول اسپتال جیکب آباد میں ایک عورت بچہ جنم دینے کے بعد غربت کے باعث بچے کو اسپتال میں چھوڑ کر چلی گئی

اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث بچہ تڑپ تڑپ کر فوت لاش ایدھی کے حوالے

بدھ 27 ستمبر 2017 23:38

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2017ء) سول اسپتال جیکب آباد میں ایک عورت بچہ جنم دینے کے بعد غربت کے باعث بچے کو اسپتال میں چھوڑ کر چلی گئی ،اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث بچہ تڑپ تڑپ کر فوت لاش ایدھی کے حوالے تفصیلات کے مطابق سول اسپتال جیکب آباد میں ایک عورت نے بچے کو جنم دینے کے بعد بچے کو اسپتال میں ہی چھوڑ کر رفو چکر ہوگئی اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث بچہ تڑپ تڑپ کر فوت ہوگیا اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ بچے کو کسی نے اکیلا دیکھ کر اسپتال میں کام کرنے والی نرس کو بتایاجو بچے کو اٹھا کر لائی تو اس وقت بچہ فوت ہوچکا تھا اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بچے کی ماں غربت کے باعث بچے کو جنم دینے کے بعد بچے کو اسپتال چھوڑ کر خود چلی گئی فوت ہونے والے بچے کو تدفین کے لیے ایدھی سینٹر کے حوالے کیا گیا اس حوالے سے رابطہ کرنے پر لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کو جنم دینے کے بعد جب ٹریٹمینٹ کے لیے نرس کو بھیجا تو وہ عورت بچے کو چھوڑ کر اپنے مرد کے ساتھ موٹر سائکل پر جا رہی تھی جب انکو روکا گیا اور کہا کہ بچا بھی لیکر جائو تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا اور فرار ہوگئی لیڈی داختر نے مزید بتایا کہ بچہ ایب نارمل پیدا ہوا تھا اسکا سر بھی بڑا تھا جبکہ جسم پر ٹیومر کی گھٹلیاں بھی تھیں والدین اسے خوف کے مارے چھوڑ کر گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں