جیکب آباد، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کا 5فروری کو اسٹیڈیم گرائونڈ میں افتتاح کریں گے

یہ میلہ تاریخی اورثقافتی ہے جس میں عوام کو معیاری اور بہتر تفریح ملے گی کوئی بھی غیر اخلاقی سرگرمی نہیں ہو گی فیملیز اور بچے بھی اس موقع کو انجوائے کریں گے،کمشنر لاڑکانہ غلام عباس بلوچ

منگل 30 جنوری 2018 21:58

جیکب آباد، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کا 5فروری کو اسٹیڈیم گرائونڈ میں افتتاح کریں گے
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) کمشنر لاڑکانہ غلام عباس بلوچ نے کہا ہے کہ ۱146سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو 5فروری سے اسٹیڈیم گرائونڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی سی محمد نعیم سندھو ،ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ ،اسٹنٹ کمشنر بلال سلیم،غلام عباس جکھرانی ،میر چنگیز خان پہنور،نظام بیگ ڈہر ،ابو بکر سدہایو اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں میلے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی کمشنر غلام عباس بلوچ نے کہا کہ یہ میلہ تاریخی اورثقافتی ہے جس میں عوام کو معیاری اور بہتر تفریح ملے گی کوئی بھی غیر اخلاقی سرگرمی نہیں ہو گی فیملیز اور بچے بھی اس موقع کو انجوائے کریں گے انہوں نے کہا کے نمائش میں بیلوں گھوڑوں کی دوڑ ،کرکٹ ،فٹبال،بیڈمنٹن ،کراٹے،باڈی بلڈنگ ،ہاکی کے ٹورنامنٹ ،نیزی بازی آتش بازی ،طلبہ میں تقاریری مقابلے ،ملاکھڑا،سندھی اردوڈرامہ مشاعرہ۔

(جاری ہے)

سگھڑوں کی کچہری کے علاوہ کلچر شو بھی منعقد کیا جا ئے گا تاکہ مقامی نوجوان کو تفریح کے ساتھ ساتھ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور منوانے کا بھی موقع ملے طالبات بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں،انٹر ی فیس مفت ہے کوئی پیسے نہیں لئے جائیں گے سیکیورٹی کے بھی بہتر اقدامات کئے جائیں گے ایونٹ کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کی جائے میلا سندھ حلومت کے زیر انتظام ہو رہا ہے فنڈس بھی وہی دے گی یہ میلا تین سال بعد ہو رہا ہے اور تاریخی ہو گابعد ازاںکمشنر لاڑکانہ نے اسٹیڈیم گرائو نڈ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا علاازیں سول ہسپتال ،واٹر سپلائی اسکیم کو بھی دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں