رائوانوارکو سپریم کورٹ میں پیش ہوناچاہیے ، سید مراد علی شاہ

نیب ڈائن کی طرح شکارکررہی ہے، وزیراعلیٰ لودھراں میں ضمنی انتخابات تھے وہاں کے نتائج کو نہ دیکھاجائے ہم 2018کے عامانتخابات کی تیاری کررہے ہیں عوامی خدمت کررہے ہیں اوراسی جذبے کے تحت الیکشن لڑیں گے اور کامیابی حاصل کرینگے ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 17 فروری 2018 19:08

رائوانوارکو سپریم کورٹ میں پیش ہوناچاہیے ، سید مراد علی شاہ
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ایم کیوایم والے ذاتی مفادات کی وجہ سے دھڑے بندی کاشکارہیں ،رائوانوارکو سپریم کورٹ میں پیش ہوناچاہیے نیب ڈائن کی طرح شکارکررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے جیکب آبادمیں منعقد 146ویں سندھ ہارس اینڈ کیٹل شوکی مہرشاہ گرائونڈ پر بیلوں ،گھوڑوں کی دوڑکی منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر محمد علی ملکانی ،فیاض بٹ،امدادپتافی ،ممتازجکھرانی ،ایم این اے میراعجازجکھرانی ،سردارمنظورخان پہنور ،چیئرمین ضلع کونسل سردارمحمد پناہ اوڈھو،ایم پی اے ڈاکٹر سہراب سرکی ،میر زیب خان پہنور ،ڈی سی محمد نعیم سندھوودیگر موجودتھے ،سید مراد علی شاہ نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ ایم کیوایم والے متحدہوں تاکہ جن لوگوں نے ان کو ووٹ دیاہے ان کی خدمت کرسکیں ،لیکن وہ آپس میں دھڑے بندی کاشکارہوگئے ہیں اورانہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ،انہوںنے کہاکہ رائوانوارکو سپریم کورٹ میں پیش ہوناچاہیے تھاکیونکہ ان پرقتل الزام ہے اگروہ بے گناہ ہیں تو سپریم کورٹ میں پیش ہوں ،صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رائوانوار کی سندھ حکومت کوئی مددنہیں کررہی یہ الزامات جھوٹ پرمبنی ہیں ،رائو انوارکو پاکستان کی ایجنسیاں ڈھونڈرہی ہیں سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوںکو جلد مکمل کیاجائے گا،وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ نیب نے ہمارے جن نمائندوں کے خلاف احتساب شروع کیاگیا ہم احتساب کے لیے تیارہیں مگر نیب میں دوہرا معیار اپنایاجارہاہے ،ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ہر چیزکے جوابدہ ہیں اورحساب دینے کے لیے تیارہیں ،ایسے ہتھکنڈوںسے ہمیں ڈرایانہیں جاسکتا ہم نے عوا م کی خدمت کی ہے اورکرتے رہیں گے ،ہمارے خلاف سازش کی جارہی ہے تاکہ ہم کام نہ کرسکیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لودھراں میں ضمنی انتخابات تھے وہاں کے نتائج کو نہ دیکھاجائے ہم 2018کے عامانتخابات کی تیاری کررہے ہیں عوامی خدمت کررہے ہیں اوراسی جذبے کے تحت الیکشن لڑیں گے اور الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے ،نیب نے ایک شخص کانام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کہاہے مگر وزارت داخلہ اس پر عمل کرنے کو تیارنہیں ،جبکہ شرجیل میمن کو انکوائری کے لیے کوئی لیٹر نہیں ملاتھا پراس کے باوجود اس کا نام ای سی ایل میں ڈالاگیا ،جوکہ دوہرامعیارہے ہم یہی کہہ رہیں کہ سب کا یکساں احتساب ہو ،یواین کی سندھ میںخواتین کے حوالے سے رپورٹ 2010اور 2011کی ہے اس کے بعد خوراک کے اوپر 67ملین روپے ورلڈ بینک ،یورپی یونین اورسندھ حکومت کا مشترکہ طورپر کام کررہی ہے ،پرانی رپورٹس پر سندھ کو بدنام کیاجارہاہے ،انہوںنے کہاکہ میرہزار خان بجارانی ضلع سے محبت کرنے والے تھے اس سال وہ ہمیں چھوڑکرچلے گئے ان کی کمی محسوس اور یاد آتی رہے گی ،انہوںنے کہاکہ سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو ہماراتاریخی ورثہ ہے کچھ سال امن امان کی صورتحال کے باعث میلہ منعقد نہیں کیاگیا اب انشاء اللہ ہرسال میلے کاانعقاد کیاجائے گا اورمیلے میں مزید سہولیات کے لیے بجٹ میں فنڈزمختص کیے جائیںگے عوام کو تفریحی فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت کام کررہی ہے ،انہوںنے کہاکہ جیکب آباد میں سڑکوں کاجال بچھانے ،وومین لائبریری سمیت جو مطالبات پیش کیے گئے ہیں جلد ان پر عمل کیاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں