اُردو پوائنٹ پاکستان جیکب آبادجیکب آباد کی خبریںشہباز شریف اور زرداری کا اڈیالہ جیل میں نواز شریف انتظار کررہا ہے، ..

شہباز شریف اور زرداری کا اڈیالہ جیل میں نواز شریف انتظار کررہا ہے،

, زرداری اور ان کی بہن سندھ کا پیسہ چوری کرتے اورملک سے باہر لے جا تے ہیں، , , پیپلز پارٹی لوگوں کو ڈرانے کیلئے غنڈوں اور پولیس کا استعمال کرتی ہے، اصل مسئلہ کرپشن ہے، جتنی لوٹ مار اندرون سندھ میں ہوئی اتنی اور کہیں نہیں ہوئی، سندھ کے اندر ایسی چیزیں ہیں کہ یہ امیر صوبہ بن سکتا ہے، آصف زرداری نے ایک بچے کو الیکشن لڑنے بھیج دیا ہے، اس بچے کو سندھ کے مسائل کا ہی نہیں پتا،بلاول بھٹو عوام میں نہیں آرہا بلکہ چار دیواری میں ہی سب کچھ کررہا ہے، جی ڈی اے کے ساتھ مل کر سندھ میں پیپلز پارٹی کو شکست دیں گے , پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انتخابی جلسے سے خطاب

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور زرداری کا اڈیالہ جیل میں نواز شریف انتظار کررہا ہے،آصف زرداری اور ان کی بہن سندھ کا پیسہ چوری کرتے ہیں،آصف زرداری پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے جا رہا ہے، پیپلز پارٹی لوگوں کو ڈرانے کیلئے غنڈوں اور پولیس کا استعمال کرتی ہے، اصل مسئلہ کرپشن ہے، جتنی لوٹ مار اندرون سندھ میں ہوئی اتنی اور کہیں نہیں ہوئی، سندھ کے اندر ایسی چیزیں ہیں کہ یہ امیر صوبہ بن سکتا ہے، آصف زرداری نے ایک بچے کو الیکشن لڑنے بھیج دیا ہے، اس بچے کو سندھ کے مسائل کا ہی نہیں پتا،بلاول بھٹو عوام میں نہیں آرہا بلکہ چار دیواری میں ہی سب کچھ کررہا ہے، جی ڈی اے کے ساتھ مل کر سندھ میں پیپلز پارٹی کو شکست دیں گے۔

(خبر جاری ہے)

وہ منگل کو جیکب آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال پر دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، آج اندرون سندھ میں یہ میرا آخری جلسہ ہے، 22جولائی کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے، سندھ بھر کے عوام جلسے میں شرکت کریں، ایک جماعت نے سندھ کے لوگوں پر حکومت کی، معلوم نہیں بلاول جیکب آباد والوں کے پاس آئے گا بھی یا نہیں، یہاں 80فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، تھر میں 87فیصد لوگ غریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی لوٹ مار اندرون سندھ میں ہوئی اتنی اور کہیں نہیں ہوئی، سندھ کے اندر ایسی چیزیں ہیں کہ یہ امیر صوبہ بن سکتا ہے، سندھ کا پیسہ زرداری چوری کر کے ملک سے باہر لے جا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے نام پر سندھ کے لوگوں کو لوٹا گیا، کہتے ہیں کہ بھٹو زندہ ہے، بھٹو زندہ ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی 10سال سے حکومت کر رہی ہے، پیپلز پارٹی 10سال میں روٹی، کپڑا اور مکان فراہم نہیں کر سکی، سندھ کا اصل مسئلہ کرپشن ہے، 25جولائی کو سندھ کے عوام نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو عوام میں نہیں آرہا بلکہ چار دیواری میں ہی سب کچھ کررہا ہے، آصف زرداری نے ایک بچے کو الیکشن لڑنے بھیج دیا ہے، اس بچے کو سندھ کے مسائل کا ہی نہیں پتا،شہباز شریف اور زرداری کا اڈیالہ جیل میں نواز شریف انتظار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوری پکڑے جائے تو زرداری جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتا ہے، 10سال ایک جماعت نے آپ پر حکومت کی مگر وہ عوام کو روٹی کپڑا اور مکان نہیں دے سکی، آصف زرداری اور ان کی بہن سندھ کا پیسہ چوری کرتے ہیں، اندرون سندھ میں 67فیصد چبوں کو صحیح خوراک نہیں ملتی۔

عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کو ڈرانے کیلئے غنڈوں اور پولیس کا استعمال کرتی ہے، آصف زرداری سن لو صرف 8دن رہ گئے ہیں ، ہم جی ڈی اے کے ساتھ مل کر سندھ میں پیپلز پارٹی کو شکست دیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

جیکب آباد شہر کی مزید خبریں