پیپلز پارٹی کے گڑھ میں میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا

جیکب آباد میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک انصاف کے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 جولائی 2018 23:49

پیپلز پارٹی کے گڑھ میں میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا
جیکب آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جولائی 2018ء) :پیپلز پارٹی کے گڑھ میں میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا جیکب آباد میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک انصاف کے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے جمعرات کے روز تحریک انصاف نے سندھ کے شہر جیکب آباد میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پیپلزپارٹی کے گڑھ جیکب آباد میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پنڈال مکمل طور پر لوگوں سے بھر گیا۔

اس موقع پر جب جلسہ گاہ کے فضائی مناظر دکھائے گئے تو لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا جو کپتان کا خطاب سننے کے لیے بے چین تھا۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں میں ایک خاص قسم کا جوش و جذبہ پایا جارہا تھا۔
اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کا جیکب آباد جلسے میں اکٹھا ہو جانے کو تحریک انصاف کی ایک بہت بڑی کامیابی سمجھا جارہا ہے۔

جیکب آباد کے ووٹرز کی اتنی بڑی تعداد نے اس شہر سے تحریک انصاف کی فتح کا نقارہ بجا دیا،اگر یہ فتح کا نقارہ نہ ہو تو بھی یہ عمران کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
اس موقع پر عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ جیکب آباد میں منعقدہ جلسے کے اب سے کچھ دیر پہلے محفوظ کئے گئے مناظر۔ ماشاءاللہ آج سندھ کی دھرتی پر کیسے شاندار اور پرجوش اجتماع میں شرکت کا موقع ملا! میں سندھ کے عوام کو کرپٹ سندھی اشرافیہ کی جانب سے مسلط کردہ جبر و استحصال کے نظام کیخلاف کھڑے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں