جیکب آبادمیں قومی اسمبلی کی نشست پر سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرونے میدان مارلیا

جمعرات 26 جولائی 2018 23:22

جیکب آبادمیں قومی اسمبلی کی نشست پر سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرونے میدان مارلیا
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) جیکب آبادمیں قومی اسمبلی کی نشست پر سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرونے میدان مارلیا پی پی کے اعجازحسین جکھرانی کو 5398سے شکست دے دی تحریک انصاف کے محمد میاں سومرو رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قومی حلقہ این اے 196نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد میاں سومرو 92274ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پی پی پی کے اعجازحسین جکھرانی 8687ووٹ لے کر شکست سے دوچار ہوئے محمد میاں سومروکو 5398ووٹ کی برتری حاصل ہے متحدہ مجلس عمل کے ڈاکٹر اے جی انصاری 12739ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ،پی ایس پی کے ظہیر جکھرانی 467،پاکستان رائے حق پارٹی کے عبدالواحد 295،آزاد امیدوار خالد نوازجکھرانی 295،شریف خان 1150،شفیق کھوسو 3963،فہد خان 3870،مولا بخش سومرو292اور نواب علی 845ووٹ لے سکے این اے 196کی 472پولنگ اسٹیشن پر 2لاکھ 3ہزار 66ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 13660ووٹ خار ج ہوئے ووٹ ڈالنے کی شرح 44.59فیصد رہی رٹرننگ آفیسر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارمحمد میاں سومرو کی کامیابی کے اعلان ہوتے ہی حامیوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے اورانہیں مبارکباد دی کورٹ کے باہر حامیوں نے خوشی میں رقص کیا اور نعرے لگائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں