پی ایس 13 اوراین اے 208پر مبینہ دھاندلی کیخلاف نواز لیگ کی کال پر گڑھی خیرو میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

پیر 13 مئی 2013 23:27

گڑھی خیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13مئی۔2013ء) پی ایس 13 اوراین اے 208پر مبینہ دھاندلی کیخلاف نواز لیگ کی کال پر گڑھی خیرو میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ نوازلیگ اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی نکالا۔ مظاہرے کی قیادت حاجن شیخ ،اسراراحمد کھوسو،خدابخش بروہی،منصوراحمد بروہی کررہے تھے۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اور جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

جن میں دوبارہ الیکشن کراؤ،بوگس نتائج نہیں مانتے کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین شہر کا گشت کرنے کے بعد پنج گلی پر دھرنا دیا۔ جس سے سندہ بلوچستان ٹریفک معطل ہو گئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجن شیخ اور دیگر نے کہا کہ گڑھی خیرو میں مکمل طور پر دھاندلی کی گئی۔ ریٹرننگ افسر نے نتائج بدل دیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس الیکشن کے نتائج کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی والی جگہوں پر دوبارہ الیشن کروائی جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ سندہ میں ہونے والی دھاندلی کا نوٹس لے۔اور دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کیا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں