جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں ایک اور معصوم کلی اکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے فوت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 17 ستمبر 2021 18:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 17 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عبدالرحمن آفریدی) جیکب آباد جمس ہسپتال میں بد انتظامی وجہ سے مریضوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث اموات بڑھتی جارہی ہیں گزرشتہ روز مستری محمد ابراہیم کی معصوم کلی بھی بروقت اکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے جمس ہسپتال میں دم توڑ گئی،جمس ہسپتال میں سہولیات کے فقدان،سفارش پر بھرتیاں،ادویات کی خریداری میں کرپشن،اقربا پروری نے بہترین صحت کے ادارے کو تباہ کردیا ہے تجربہ کار اور سندھ یافتہ ڈائریریکٹر کی تقرری میں تاخیر کی وجہ سے ادارے کی دن بہ دن حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں