جیکب آباد شہر میں پی ڈی سی کی جانب سے جبری لوڈشیڈنگ کی جانے لگی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 ستمبر 2021 18:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 20 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عبدالرحمن آفریدی) جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ سیپکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھا دی گئی ہے سیپکو کی غیر اعلانیہ اور بلاجواز لوڈشیڈنگ سے شہری تنگ آگئے ہیں،اعلانیہ 8گھنٹے لوڈشیڈنگ کے علاوہ بھی کئی گھنٹوں بجلی بند کرنے کی شکایات ہیں جبکہ پی ڈی سی سکھر کی جانب سے بھی صرف جیکب آباد میں جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے دن ہو یا رات اچانک پی ڈی سی سکھر گرڈ حکام کو بجلی بند کرنے کا نادر شاہی حکم جاری کرتے ہیں بجلی کب بحال ہوگی کچھ نہیں بتایا جاتا جیکب آباد کے شہریوں نے چیف سیپکو اور بورڈ آف ڈائریکٹرس کی رکن میڈم ملیحہ سومرو سے جیکب آباد میں بلا جواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے اور پی ڈی سی سکھر کی جبری لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں پی ڈی سی سکھر کی ایاز شیخ سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں